ہوٹل پر لوٹ مارکی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع ایک ہوٹل پر ہونے والی لوٹ مار کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں واقعےکی مکمل تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان آئے اور ہوٹل پر 5 بیٹھے دوستوں سے موبائل فون چھیننے شروع کیے۔
اس دوران ایک نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ نکالا اور ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں