بیرسٹر سیف کی حکومت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے اپنی جماعت کو تجویز
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کو مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی تجویز دیدی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا ابھی تک پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں، پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے تو حکومت مذاکرات کے لیے خود تیار ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت اور پی ٹی آئی میں بیک چینل رابطے فعال کرنے کی کوششیں، مثبت نتائج کی امید
سول نافرمانی سے متعلق سوال پر مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا رہنماؤں کی آراء پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کو مؤخر کیا، تحریک کا سلسلہ جاری ہے، سول نافرمانی بھی جلد شروع ہو گی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت پر عدالت جائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں، کبھی مفاہمت کبھی مزاحمت کریں گے، مخالف کی ہٹ دھرمی میں مزاحمتی سیاست کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں