آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ، بشریٰ بی بی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف میں اختلافات ختم کروانے کیلئے خود میدان میں آ گئیں۔
بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگرامور پر گفتگو کی گئی ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول نے کہا کہ آپس میں اختلافات سے نقصان پارٹی کا ہو رہا ہے ، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں