راولپنڈی: منشیات سپلائی کرنیوالے مجرم کو 9 سال قید کی سزا

 

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم ابوبکر کو 9 سال قیدکی سزا سنائی، منشیات سپلائی کرنے والے مجرم سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی تھی،تھانہ آر اے بازار میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ خیال رہے کہ منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہے جبکہ اس حوالے سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے