ملائیشیاکے وزیرِ اعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
پاکستان ملائیشیاء دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغا ز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئےوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کا نور خان بیس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو سلامی دیملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی.روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو پھول پیش کئے.
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ کامرس جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ استقبال میں شریک تھےملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گےوزیرِ اعظم ملائیشیاء داتو سری انور ابراہیم صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے
دورے کے دوران پاکستان ملائیشیاء دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی.ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کے وفد کی بھی پاکستان آمد.وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا. دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ملائیشیاء کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے.
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں