ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر   شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی  خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 میں تین غیر روسی پائلٹس اور  عملے سمیت 14 مسافر سوار تھے ،حادثے  میں 6 افراد  جاں بحق  اور 8 افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع  کے مطابق حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ، کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے ، زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا، زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہیلی کاپٹر  میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی  خرابی پیدا ہو گئی  جس پر ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین  سے ٹکرا گیا،حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے