لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں رہنماؤں کے خطاب جاری،بیرسٹر گوہر سٹیج پر موجود
لاہور میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت گیا تھا ۔
جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں شامل ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنا ہو گی، ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی،کسی اشتہاری یا مجرم کا آڈیو یا ویڈیو پیغام نشر نہیں جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں