ارشد شریف کے قتل کا عمران خان کو پہلے سے علم تھا: واوڈا نے دعوے کے ثبوت میں آڈیو بھی سنوا دی

سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں جو زبان استعمال کی اس کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمے داری ان پر ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار نہیں، 9 مئی انہوں نے ہی کیا، یہی مائنڈ سیٹ ہے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ فیض کو پتا ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ کے دن گنے جاچکے ہیں، اصل میں فیض حمید علی امین گنڈاپور کے ساتھ کمیونیکیشن میں پکڑے گئے ہیں۔ باپ کے اندر جانے کے بعد پی ٹی آئی سیاسی طور پر لاوارث ہوگئی ہے، جسے اپنا باپ کہہ رہے تھے وہ اندر چلا گیا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ جنرل فیض حمید ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہیں، اور اس حوالے سے ابھی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔پروگرام کے دوران عمران خان کا آڈیو کلپ بھی نشر کیا جس میں کسی احتجاجی پروگرام سے متعلق بات کررہے ہیں، اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 24 اکتوبر کو کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، جمہوریت، پاکستان اور اقتدار سب ساتھ چلتے ہیں، مولانا کے جمہوریت کے پہیے کی طرف آنے سے آپ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ میری نااہلی کے پیچھے بھی جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا، کیونکہ میں ان کی بات نہیں مانتا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے