ایران نے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی

تہران: ایران کی فوج نے پہلی بار مقامی سطح پر تیار کیے گئے جدید ڈرونز کی ویڈیو جاری کردی، جس میں جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کا عمل دکھایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے جنگی اور حملہ آور ڈرونز تیار کرنے والی تنصیب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں پختگی حاصل کرلی ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران ایران نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جنہوں نے دشمن کو حیران کردیا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ایرانی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ ایران ممکنہ جنگ کے لیے ہتھیاروں کے معیار اور تعداد، دونوں اعتبار سے بہتر پوزیشن میں ہے اور ایرانی فوج دشمن کی حکمت عملی سے آگاہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز، بغیر پائلٹ چلنے والے بحری جہازوں اور چھوٹے فضائی طیاروں کا استعمال بھی وسعت اختیار کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے