برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کا عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے سرکاری دورے پر ان کا پرتپاک استقبال
برطانوی بادشاہ شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے سرکاری دورے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری ریاستی دورہ ہے۔استقبالیہ تقریب کے دوران شاہ چارلس نے اپنے خطاب میں صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی زبان میں پڑھی اور عمان کے عوام کے اچھے کردار اور اخلاق کی تعریف کی۔حدیثِ مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’اگر تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالی دیتے اور نہ تمہیں مارتے۔‘‘ شاہ چارلس کی جانب سے حدیث کا حوالہ دینے کو عمانی عوام کے اخلاق اور روایتی مہمان نوازی کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شاہ چارلس نے اپنے خطاب میں آبنائے ہرمز کو کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں