نیوزی لینڈ نے نیٹو دفاعی بینک میں شمولیت کی پیشکش مسترد کردی
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ملک نے نیٹو کے دفاع اور سلامتی کے بینک میں شمولیت کی پیشکش مسترد کردی ہے۔نیوزی لینڈ کی وزارت دفاع کے مطابق دستیاب اعداد و شمار اور مختلف جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی دفاعی صنعت کو نیٹو بینک میں شامل نہ ہونے سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔کینیڈا کی حمایت سے شروع کیے گئے اس بینک کا مقصد نیٹو کے رکن ممالک اور اتحاد کے شراکت دار ممالک کو دفاعی ضروریات اور اسلحے کی فراہمی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔مقامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق آزاد منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ایک مخصوص دفاعی فنانسنگ میکانزم میں شمولیت کے ممکنہ فوائد کے مقابلے میں موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کو زیادہ موزوں سمجھا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں