ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے علیحدگی کی تصدیق کردی
ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق اچانک ختم ہوگیا۔شیون زِلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی کے بارے میں بتایا اور مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صرف ایک ہفتے میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے محبت سے کسی کو جانے دینے تک کا سفر مشکل ہوتا ہے، تاہم بعض اوقات زندگی اسی طرح کے حالات سے دوچار کرتی ہے۔شیون زِلس نے علیحدگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود وہ ایلون مسک کی بہت پروا کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی چاہیں گی۔واضح رہے کہ ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں۔ ان میں 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، 2024 میں پیدا ہونے والی بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں