پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے ڈرافٹ شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 27 سے 30 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 7 سے 11 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ متعلقہ ٹربیونلز 12 سے 16 نومبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق امیدوار 18 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جس کے بعد انتخابی عمل اگلے مرحلے میں داخل ہوگا۔ حتمی طور پر بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔2 اہم نکات

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے