احد رضا میر کا شوبز سے بریک لینے کا اعلان

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اگلے سال کام سے چھٹی لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اداکار کے مطابق وہ اس عرصے میں مکمل طور پر منظر سے غائب ہوجائیں گے اور اپنا وقت خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بریک کے دوران وہ سوشل میڈیا سے بھی دور رہیں گے اور انسٹاگرام بند رکھیں گے۔ احد رضا میر نے اپنے اس فیصلے کو مذاقاً ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ اداکار ان دنوں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ اپنے آنے والے ڈرامے ’کیفے فراق‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے بعد ان کے شوبز سے وقفے کے فیصلے پر مداحوں کی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔اردو ٹیگزاحد رضا میر، شوبز، یمنیٰ زیدی، کیفے فراق، پاکستانی اداکار

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے