پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ عبور کرگیا اور کاروبار کے اختتام پر 5 ہزار 448 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 79 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا اور اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 448 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں