امریکا کی اقتصادی جنگ کا توڑ تیار، دشمن کو اقتصادی محاذ پر بھی شکست دیں گے، ایران

تہران: ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی ہے اور دشمن کو اقتصادی محاذ پر بھی شکست سے دوچار کیا جائے گا۔محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران اقتصادی جنگ سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کو درپیش اقتصادی دباؤ سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ موجود ہے۔ایرانی نائب صدر نے کہا کہ مخالفین ریاست پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم عوامی اعتماد اور سماجی ہم آہنگی کا تحفظ ناگزیر ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے