زاویار نعمان اعجاز بچپن میں خطرناک بیماری کا شکار

کراچی: پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ بچپن میں خطرناک بیماری میننجائٹس کا شکار ہوئے تھے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔یہ انکشاف اداکار نعمان مسعود نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا، جہاں انہوں نے زاویار نعمان اعجاز کے بچپن کا ایک واقعہ یاد کیا۔علی سلمان نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب نعمان اعجاز ایک سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے تھے اور ان کے اہلِ خانہ بھی وہاں موجود تھے۔ اسی دوران زاویار نعمان اعجاز میننجائٹس کا شکار ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ زاویار کی والدہ رابعہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے کر گئی تھیں، جبکہ صورتحال کی سنگینی کے باعث نعمان اعجاز کو بھی اسپتال پہنچنا پڑا تھا۔نعمان مسعود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زاویار کی طبیعت اس وقت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی اور معاملہ سنگین تھا، تاہم وہ اس واقعے کو وقت گزرنے کے ساتھ بھول چکے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے