ایران پر پابندیاں مسئلے کا حل نہیں، چین کا امریکا کو جواب

بیجنگ: چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور دباؤ کو مسئلے کا حل قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مدد نہیں دیں گے۔ ان کے مطابق متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے اختلافات اور تنازعات حل کرنے چاہئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے، تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام سے بچا جا سکے۔چین کا یہ مؤقف امریکا کی جانب سے مختلف ممالک، بشمول چین، پر ایران کی معیشت کو تنہا کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یکطرفہ پابندیاں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی مسائل کو حل کرنے کے بجائے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے