گیپکو کی نجکاری، 11 سرمایہ کار میدان میں آگئے

اسلام آباد: گیپکو کی نجکاری کے لیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست دلچسپی سامنے آگئی۔ نجکاری کمیشن کو گیپکو کی نجکاری کے لیے 11 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اظہارِ دلچسپی موصول ہوگئے۔ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف کاروباری گروپس گیپکو کی نجکاری کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔ ترکیہ کی 3، سعودی عرب کی ایک اور پاکستان کی 7 کمپنیوں نے گیپکو کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔کے الیکٹرک، اینگرو انرجی، سیفائر فائبرز، حب پاور ہولڈنگز، لکی سیمنٹ اور شیرازی انویسٹمنٹ نے گیپکو کی نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرا دیا ہے۔آرٹسٹک ملنرز، فاطمہ گروپ، اے کے ڈی سیکیورٹیز، فاسٹ کیبل اور مغل اسٹیل گروپ بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔نجکاری کمیشن کے مطابق گیپکو کی نجکاری میں انتظامی کنٹرول کے ساتھ 51 سے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کی جائے گی۔ اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔اظہارِ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور کنسورشیمز کی پیشگی اہلیت کے معیار پر جانچ کی جائے گی۔ معیار پر پورا اترنے والے سرمایہ کاروں کو لین دین کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا۔گیپکو، فیسکو اور آئیسکو ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ گیپکو کے لیے بھرپور سرمایہ کاری دلچسپی بجلی کی تقسیم کے شعبے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی حکومت کے شفاف، مسابقتی اور منظم نجکاری عمل پر اعتماد کا مظہر ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے