بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہیں ہورہی، بھارت اب آپریشن سندور 2کی بات کر رہا ہے, بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نےکہا کہ بھارت نے پاکستان پر گزشتہ سال حملہ کیا لیکن شکست کھائی، بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  بھارت اب آپریشن سندور ٹو کی بات کر رہا ہے، بھارت چاہتا ہےکہ پاکستان کو کمزور کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے پاکستان پر گزشتہ سال حملہ کیا لیکن شکست کھائی، بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی۔

بلاول بھٹو نے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ چیلنجز کے ماحول میں بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی سکیورٹی کے لحاظ سے تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ، جی بی انتخابات اور کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بلاول بھٹو نےکہا ابتدائی فیصلہ تھاکہ تحفظات دور کیے جانے تک اجلاس میں شرکت مناسب نہیں، اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ  نے یقین دہانی کرائی کہ تحفظات فوری دور کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے