فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ ،پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتکاری کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات میں ایک نئی جہت قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کو پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جا رہا تھا، تاہم پاکستانی حکام نے بدلتے عالمی حالات میں وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا۔
امریکا نے انسداد دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی کامیاب ڈپلومیسی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔
مزید برآں پاکستان نے امریکا کو کرپٹو منصوبوں اور معدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش بھی کی، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا اس تعلق کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں