وفاقی تعلیمی بورڈ کا نہم و دہم کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے اعلان کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ کے مطابق اس سال 2 لاکھ 92 ہزار 831 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات کے دوران نقل کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1006 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 2012 سپروائزری عملہ اور 6996 انویجی لیٹرز تعینات کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جوابی کاپیوں کی جانچ کے لیے 4855 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں، جبکہ 10706 اساتذہ نے بطور ممتحن درخواستیں جمع کرائیں۔

سائنس گروپ میں افیرا اعجاز نے 1089 نمبرز حاصل کر کے پہلی، آمنہ نعمان نے 1088 نمبرز کے ساتھ دوسری، جبکہ حذیفہ حیدر نے 1086 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب مستقبل کی کامیابیوں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کے لیے خود کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں دنیا مزید تیزی سے تبدیل ہوگی، اس لیے علم کو اپنی روایات اور اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے