بھارتی فوج نے میانمار میں بھی اسرائیلی ڈرون سے حملہ کردیا

بھارتی فوج پاکستان کے بعد ایک اور پڑوسی ملک میانمار کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسام کی آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پار میانمار میں تنظیم کے کیمپ پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

تنظیم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  بھارتی حملوں میں اس کے 3 اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوئے جبکہ  تنظیم کے کچھ دیگر افراد اور عام شہری زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فوج یا دیگر سرکاری حکام کی جانب سے تاحال ڈرون حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میانمار کے ساگاینگ علاقے میں کیے گئے ان حملوں میں 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کیے گئے۔

خیال رہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھارتی ریاست آسام کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

اُلفا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اروناچل پردیش کے کیمپوں سے حملے کر رہی ہے، بھارتی فوج کے وحشیانہ حملوں کا بدلہ ضرور لیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے