جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں4 ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے نام طلب کرلیے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نام طلب کرلیے۔

جوڈیشل کمیشن نے4 ایڈیشنل ججزکی تقرریوں کے لیے13 فروری تک نام طلب کیے ہیں۔

ایڈیشنل ججز کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیےگئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں کے لیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:26 ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے، اسے پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ ہی ختم کر سکتی ہے، جسٹس محمد علی مظہر

خط میں کہا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز ضلعی عدالتوں سے لیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے