شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک
شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور 2 گرفتار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 ورکربازیاب
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 خوارج زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں