ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے 40سالہ سیاسی کیریئر کی روشنی میں بات کہنا چاہتا ہوں، سیاسی حکومت اور اداروں کے درمیان ایسا تعاون پہلے کبھی میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں نہیں کیا۔
اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالیٰ اور رسول کے تابع جو گفتگو کی وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، میں علما کی جوتیوں میں بیٹھنے والا ایک ادنا انسان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سپہ سالارپاکستان آرمی جنرل عاصم منیر،انتہائی لائق احترام علماو مشائخ کو میرا سلام، آج سپہ سالار کی گفتگو دنیا کے خالق و مالک کا بتایا ہوا راستہ ہے، یہ اگست کو مہینہ ہے، وزیراعظم 14اگست 2024کو ہم 77ویں یوم آزادی جوش و خروش منارہے ہوں گے۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ آزادی کیلئے ہمارے آباؤ اجداد،علما اور رہنماؤں نے قائداعظم کی سربراہی میں عزیم تحریک چلائی، وزیراعظم لاکھوں ،کروڑوں لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے تب جاکر پاکستان وجود میں آیا، جتنی آج قومی یکجہتی،اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے 40سالہ سیاسی کیریئر کی روشنی میں بات کہنا چاہتا ہوں، سیاسی حکومت اور اداروں کے درمیان ایسا تعاون پہلے کبھی میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں نہیں کیا، سپہ سالار ،سیاسی حکومت پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کررہے ہیں، ہمارا اشتراک قابل دید،آئندہ کیلئے رول ماڈل ہے، آج پاکستان کو سنگین معاشی حالات درپیش ہیں۔
میاں شہباز شریف سپہ سالار خود حافظ ہیں،قرآن کریم کا نور ان کے دل میں رچا بسا ہے، ہمیں سماجی اور معاشی چیلنجز کا بھرپور نکالنا ہے یہاں ماضی کی حکومت یا سیاسی لیڈر کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کروں گا، ہمیں اجتماعی کامیابیوں کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے جو اسلامی لبادے میں ملک سے دشمنی کررہے ہیں، ہمیں ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرکے اس ملک کو عظیم تر بنانا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں