حسینہ واجد حکومت کا خاتمہ ، فوج نے کر فیو اٹھا لیا ،تعلیمی ادارے کھل گئے
بنگلادیشی فوج کے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ نے ملک سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا جب کہ ملک میں تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھول دی گئی ہیں مگر طلبہ کی تعداد بہت کم ہے جب کہ ڈھاکا کی یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیمی اداروں کی بندش اور ملکی حالات کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کو چلی گئی تھی جن کی واپسی میں اب وقت لگے گا۔
بنگلادیش میں اساتذہ کی تنظیم ‘یونیورسٹی ٹیچرز نیٹ ورک’ آج میٹنگ میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔دوسری جانب گارمنٹس مینوفیکچررز نے اعلان کیاکہ آج ملک بھر میں گارمنٹس فیکٹریاں بند رکھی جائیں گی اور فیکٹریاں کھولنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں