کوئٹہ دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا آرمی چیف کا دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، گورنر ، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا اور عسکری اور سول افسران کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی ۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا وطن عزیز کو اس عفریت سے نجات دلانے کے لیے قوم کے عزم کو دوہرایا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اس مشن کو قومی عزم اور مشترکہ جدوجہد کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
جنرل عاصم منیر نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی عوام، فوج اور تمام سول اداروں کا بھرپور ساتھ ضروری ہے تاکہ ملک کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
آرمی چیف کے کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر بلوچستان کور نے ان کا استقبال کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں