غزہ کی آواز اٹھانے پر شہباز شریف کےلئے تالیاں،ہال گونج اٹھا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کیا۔
شہباز شریف نے خطے اور عالمی ترقی کیلئے غزہ و فلسطین میں ظلم و ستم کے خاتمے کو لازمی قرار دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے غزہ اور فسلطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں