مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبے بھر میں گھروں کو شمار کیا جائے گا اور اس پراجیکٹ میں ہر گھرانے کا معاشی اسٹیٹس بھی درج کیا جائے گا۔سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہات میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا، سوشیو اکنامک رجسٹری کیلئے صوبے بھر میں 5 ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا  کہ مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا، عوام کے لیے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے۔ اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، رجسٹریشن سینٹرز پر رجسٹریشن کیلئے عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے