پہلے پیار ہوا پھر نکاح، 60 سالہ حکیم نے اپنی محبت کی داستان سنا دی

60سالہ حکیم کی ایک نوجوان لڑکی سے شادی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہو رہی ہے جس پربزرگ دولہے نے کہاکہ مجھے پہلے پیار ہوا پھر نکاح کر لیا،ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سےکھٹے میٹھے تبصرے کیے جارہے ہیں جس پر ایک رپورٹر جوڑے کے پاس موقف لینے پہنچ گیا۔

بزرگ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی ہے لیکن یہ لو میرج بھی ہےمیری بیوی کو مجھ سے پیار ہوا جو بعد میں ارینج میرج کی صورت میں بدل گیا ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد شادی کی ہے۔

بزرگ کی اہلیہ نے بھی اپنی رائےکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دل سےایک دوسرے سے محبت ہو جائے توپھر عمرمیں کچھ نہیں رہ جاتا،حکیم کا کہنا تھا کہ دل کا جوان ہونا ضروری ہےعمر میں کچھ نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ پہلے طلاق یافتہ تھیں اور انہوں نے اللہ کے حکم اور نبی کریمؐ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نکاح کیااس عمل پر کوئی برائی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا پھر بھی سوشل میڈ پر منفی تبصرے کیے جا رہے ہیںاور ہم پر تنقید کرنے والے اصل میں وہ لوگ ہیں جو نکاح سے زیادہ غلط تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے