کراچی کو جیل قرار دینے پر حنا الطاف کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے کراچی میں خواتین کی آزادی اور روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہر کو جیل قرار دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔حال ہی میں لندن میں چھٹیاں گزارنے والی اداکارہ نے پاکستان واپسی سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے سفر کو شاندار قرار دیا۔حنا الطاف نے ویڈیو میں بتایا کہ کراچی کی پرواز سے پہلے انہوں نے سوچا کہ لندن میں آخری ناشتہ کر لیا جائے، کیونکہ اس کے بعد انہیں دوبارہ کراچی کی جیل میں قید ہونا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیاں آزادی کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں اور یہاں تک کہ سڑکوں پر چلنا بھی ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی ہونا ہی جیسے گناہ بن گیا ہے۔حنا الطاف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے پر اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ دیگر نے کراچی جیسے شہر کے لیے جیل کا لفظ استعمال کرنے پر ان پر تنقید کی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے