کامسٹیک میں ایتھوپیا،پاکستان گرین ڈائیلاگ کی تقریب، ماہرہن کا گرین لیگیسی سے استفادے پر زور

پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی کی قائمہ کمیٹی  برائے سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون (کامسٹیک) اور ایتھوپیا کے سفارتخانے کے اشتراک سے ’’ایتھوپیا،پاکستان گرین ڈائیلاگ: گرین لیگیسی سے اسباق‘‘ کے عنوان سے تقریب کامسٹیک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹرد اقبال چوہدری نے  کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لیے گرین ڈپلومیسی اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال باکر عبداللہ نے گرین لیگیسی مہم کے شاندار نتائج بیان کیے، جس نے دنیا بھر میں شجرکاری اور پائیدار اقدامات کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی  نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اس لیے پارلیمانی سطح پر تعاون بڑھانا اور بہترین عالمی تجربات سے سیکھ کر مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔ایتھوپیا کے گرین لیگیسی ماڈل کو پاکستان کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

اس موقع پر مختلف وفود کے سربراہان اور معزز مہمانوں نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے علاقائی و عالمی تعاون پر زور دیا۔ تقریب کے دوران گرین لیگیسی ایوارڈز دیے گئے، علامتی شجرکاری کی گئی اور گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔

ماہرین اور پالیسی سازوں نے پینل ڈسکشن میں گرین لیگیسی کے حوالے سے حکمتِ عملیاں، پالیسی فریم ورک اور کمیونٹی ماڈلز پر تبادلہ خیال کیا۔ سوال و جواب کے سیشن اور نیٹ ورکنگ لنچ کے دوران شرکاء نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان ماحولیاتی بحالی اور پائیدار ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تقریب کے آخرتقریب کا اختتام دونوں ممالک کے اس عزم پر ہوا کہ وہ ایک سرسبز، پائیدار اور بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے