148ویں یوم پیدائش پر متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزابی کا بانی پاکستان محمد علی جناح کو شاندار خراج تحسین
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 148ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزابی نے پاکستانیوں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی قیادت، وژن اورغیر متزلزل عزم نے ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی۔
عبید الزابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان دوستی اور تعاون کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں تو آئیں آج کے دن ہم قائد اعظمؒ کی میراث کا احترام کریںاور امن، ترقی اور باہمی احترام کی اقدار کے لیے اپنی لگن کی تجدید کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں