یو اے ای کے قونصل خانہ اور کراؤن گروپ کے درمیان معاہدہ
کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ اور کراؤن گروپ کے درمیان معاہدہ۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ اور کراؤن گروپ آف کمپنیز کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحتUAE کے شہریوں اور کاروباری برادری کے لیے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع میجسٹک لاؤنج اور اسکائی میجسٹک لاؤنج کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی، جس میں ریفریشمنٹ، کھانے پینے، انٹرنیٹ، اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ پروٹوکول خدمات بھی یو اے ای قونصل خانہ کی سفارشات کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور یو اے ای کے شہریوں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں