پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔اس معاہدے کیلئے ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا بڑا عمل دخل ہے جو پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لئے کیلئے کوشاں ہے۔
معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر برائے صنعت، کاروبار اور مالیاتی امور ”مسٹر مورٹن بوڈسکوف“ اور پاکستان کے وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے دستخط کئےاس موقع پر وزارت خزانہ، صنعت و تجارت کے وزراء اور ایس آئی ایف سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے۔آج ہونے والے معاہدے سے بین الاقوامی کمپنی مارسک پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ بزنس کا آغاز کر دے گی ۔معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پاکستان اور ڈنمارک کے سفراء نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں