تیل کمپنیز نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی

تیل کمپنیز نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی۔پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا ہے  کہ پیٹرول پمپس کو طلب سےکم تیل سپلائی ہو رہا ہے، پمپس جوسپلائی مانگ رہے ہیں اس سے 50 فیصد تک کم تیل مل رہا ہے۔

ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق  کم تیل سٹاکس والے کئی پمپس پر قلت ہے لیکن بیشتر پر سپلائی معمول پر ہے۔کمپنیز یکم تا 15 جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں۔

پی ایس او ذرائع نے بتایاکہ پی ایس او نے اپنی اوسط یومیہ فروخت سے زیادہ تیل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تیل سپلائی معمول پر  رکھنےکیلیے حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ 7 کروڑ لیٹرز کے ساتھ جہاز فجیرا سے کراچی پورٹ کیلیے روانہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے