سٹاک مارکیٹ بلندیوں پر، 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی سطح عبور کرگیا
وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دئیے ۔
کاروبار کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ روز 175 کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ پیش کیا تھا جس میں تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جب کہ تنخواہوں پر بھی انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں