پی ٹی آئی لاہور جلسہ:سٹیج سے عمران خان کی پرانی تقریر نشر، شرکا نے پھر حلف اٹھا لیا

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران خان کی پرانی تقریر نشر کر دی گئی، جس میں عمران خان نے جلسہ کے شرکا سے پھر حلف لیا کہ وہ ملک میں آئین کی پاسداری، اور آئین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ لاہور کے لوگو میں نے اتنے عوام اس سے قبل نہیں دیکھے، ہم نے غلامی قبول کرنی ہے نا ایمپورٹڈ حکومت کو قبول کروں گا۔

وہ اپنی پرانی تقریر میں کہتے ہیں کہ میں غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی بھی قبول نہیں کروں گا، جب پاکستان بن رہا تھا تو ایک نعرہ لگایا گیا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا، تیرا میرا رشتہ کیا۔

پھر شرکا سے حلف لیا گیا کہ وہ اپنے بچوں، اپنی نسل کے لیے حلف اٹھا ئیں کہ ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم پاکستان کے آئین کی ہمیشہ پاسداری کریں گے، پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کریں گے، ہم کبھی بھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد۔

تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ عمران خان جلد رہا ہو کر ہمارے درمیان ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جھنگ سے رہنما شیخ وقاص اکرم نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسطائیوں کو بتائیں کے لاہور میں جلسہ ہو رہا ہے، لاہور والو! تمہاری ہمت، جراتمندی اور دلیری کو سلام ہو۔

جو لوگ کہتے تھے کہ پنجاب نہیں نکلے گا، جلسہ نہیں ہو گا، کارکنوں اور قیادت کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بتائیں جلسہ بھی ہو رہا ہے، جلسہ میں جم غفیر بھی آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جیل سے پیغام ہے کہ حقیقی ججوں اور عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ان کو آئین کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے، ترمیم لانا چاہتے ہیں، اپنی مرضی کے ججز کو کمیٹیوں میں ڈالنا چاہتے ہیں، ہم اس پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

عوام دیوار بن کر ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں گے جنہوں نے آپ کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے، بجلی بل بڑھا دیے ہیں۔

جمشید دستی نے لاہور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والو مبارک ہو، آج شبو پالشیے اور مریم نواز کو بتا دیا ہے کہ کسان دشمن، تاجر دشمن حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، آپ کالے قوانین بنائیں ہم عوامی طاقت سے آپ کو غرق کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے لیے عوام نکلنے کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے