اسلام آباد ٹریفک پولیس نے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کے سلسلہ میں شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا ہے۔ اس پلان کے تحت 585 سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

ملپور سے کشمیر چوک اور ڈھوکڑی سرینہ ہوٹل تک آنے جانے والی ٹریفک بند رہے گی۔راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینہ ملپور تک ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگی۔آبپارہ اور سری نگر ہائے وے سے سرینہ جانے والی ٹریفک بھی بند رہے گی۔

متبادل راستے:

مری، بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ، بنی گالا، پارک روڈ، راول ڈیم چوک اور فیض آباد استعمال کریں گے۔سری نگر ہائے وے سے مری اور بھارہ کہو جانے والے حضرات چاند تارہ چوک، پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر، سپورٹس کمپلیکس سے مری روڈ، پارک روڈ اور بنی گالا کورنگ روڈ استعمال کریں گے۔

ہیوی ٹریفک:

پشاور سے لاہور جانے کے لیے ہیوی ٹریفک ٹیکسلا موٹروے اور تر نول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے گی۔لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے گی۔

ٹریفک کی بندش کی تاریخیں:

14، 15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد، محمد سرفراز ورک نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ بند کیے جائیں گے، وہاں متبادل راستوں کی مہیا کرنے کے لیے ٹریفک پولیس موجود ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کانفرنس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایف ایم ریڈیو 92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے