حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زیادہ پرانی نکلی، پوسٹ مارٹم رپورٹ
چند روز قبل ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے، ان کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی جب کہ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرحومہ کے جسم کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا، لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج تھی اور لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیجے ہیں جب کہ فزیکل مائنس سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں