جو روٹ انگلینڈکیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رن بنانے والے بیٹسمین بن گئے
جو روٹ نے انگلینڈ کے السٹر کک کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب جو روٹ نے 70 رن پر پہنچے تو انہوں نے کک کا ریکارڈ برابر کر لیا۔
پچھلے ماہ، روٹ نے سری لنکا کے خلاف لارڈ میں سنچری اسکور کر کے السٹر کک سے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ جو روٹ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ راہل ڈریوڈ چوتھے نمبر پر ہیں اور وہ روٹ سے سات سو سے زائد رن آگے ہیں۔
سچن ٹینڈولکر کے سب سے زیادہ رن کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے روٹ کو مزید 3000 سے زائد رن درکار ہیں۔ ملتان ٹیسٹ میں جو روٹ نے 176 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، اور اس ٹیسٹ سے پہلے انہوں نے 146 ٹیسٹ میچز کی 267 اننگز میں 12402 رن بنا رکھے تھے۔ ملتان کی سنچری روٹ کے کیریئر کی پینتیسویں سنچری ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں