فرانسیسی وزیر اعظم ائیر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے
فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ائیر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا۔
اپنے دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا طیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔وزیر اعظم فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
تاہم جب طیارے سے نکلنے کی باری آئی تو فرانسیسی وزیر اعظم کو اندازہ ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں اور انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں