صدر آصف زرداری کی کراٹے کامبیٹ چیمپیئن شپ میں کامیابی پر شاہ زیب خان کو مبارکباد
اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپیئن شپ سنگاپور جیتنے پر شاہ زیب خان کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر صدر مملکت اور چیف منسٹر بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دیا۔صدر مملکت نے شاہ زیب خان کی سنگاپور میں کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جس کے لیے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ شاہ زیب خان مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں