پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے مزید 2 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا ڈالے
پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسودکے مزید دو ورلڈ ریکارڈز اپروڈ ہوگئے ۔

عرفان محسود نے 180 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 35 سکواٹس کرکے29سکواٹس کا ریکارڈ بریک کیا اور 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 97 جمپنگ جیکس کرکے 89 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا ۔

اس کے علاوہ عرفان محسود ورلڈ لیول پے سب سے زائد پش اپس لگانے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے ذائد جمپنگ جیکس اور سب سے زیادہ سکواٹس لگانے کےورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ۔

اب تک 100 پاؤنڈ، 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈز بھی انہی کے نام ہیں۔
عرفان محسود کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے سمیت 16 ممالک کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں اور ان کے 20سے زائد شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ان کو سال 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں