نادر شفیع ڈار ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات
وزیراعظم شہباز شریف نے نادر شفیع ڈار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا ڈی جی مقرر کردیا۔ نادر شفیع ڈار کے بطور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 3 سال کے لیے ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور اس عہدے کے لیے قائم مقام ڈی جی نادرشفیع ڈار سمیت 11 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئےتھے۔ڈی جی سی اے اے کا تقرر 3 سال کے لیے ہوتا ہے، نئے ڈی جی سی اے اے کے لیے برطانیہ اوریورپ میں پاکستانی ائرلائنز کی پروازوں کی بحالی بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں