آئینی ترمیم جتنی جلدی ہوجائے اتنا بہتر ہے:سینیٹر ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے آئینی ترمیم جتنی جلدی ہوجائے اتنا بہتر ہے۔
فلسطین سے متعلق ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد صرف ایک پیغام دینا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کانفرنس میں کیوں شریک نہیں ہوئی، اس کا جواب وہ خود دے سکتے ہیں۔
قبل ازیں اے پی سی میں خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاکہ ہمیں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مظلوم عوام کی بات بھی کرنی چاہیے۔
سربراہ اے این پی نے کہاکہ 5 دہائیوں سے پاکستان اور افغانستان میں مسلمانوں سے جہاد کرنے والوں کو اسرائیل بھجوایا جائے تاکہ وہاں جاکر جہاد کریں۔انہوں نے کہاکہ احتساب ہمیشہ خود سے شروع ہوتا ہے، ہمیں چاہیے کہ خود پر بھی نظر ڈالیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں