کراچی دھماکا:حملہ آور کی گاڑی کاریکارڈ مل گیا، حقیقات کا دائرہ وسیع

کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی کا پتہ چل گیا۔

چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  خودکش حملے میں استعمال  ہوئی  گاڑی جس کے نام تھی اس کا نادرا ریکارڈ مل گیا ہے، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں،تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ۔

حکام کے مطابق گاڑی جس شخص کے نام تھی اس کی شناختی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں، اس شخص کے زیر استعمال سموں کا ڈیٹا بھی لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے