میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کارروائی میں7 دہشت گرد ہلاک

 

پنجاب کے شہر میانوالی میں مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال کے قریب ناکہ بندی کرلی جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی لیکن سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے