کراچی ،تاریخ ساز قومی فلسطین کانفرنس تیاریاں مکمل، روٹ میپ تیار

کراچی :مرکزی جمعیت اہل حدیث کی میزبانی میں ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملک بھر سے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کراچی پہنچ چکے ہیں، جبکہ روٹ میپ بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

کانفرنس کا آغاز بروز پیر شام پانچ بجے شاہراہ قائدین پر اللہ والی چورنگی کے قریب ہوگا۔ منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے میڈیا بریفنگ میں کانفرنس کے انتظامات کی تفصیلات فراہم کیں، جس میں شہر بھر سے آنے والے جلوسوں کے لیے ہدایات شامل ہیں۔

شرکاء کی رہنمائی کے لیے تین استقبالیہ کمیٹیاں مختلف مقامات پر موجود ہوں گی۔ اہم مقامات جیسے کہ نورس چورنگی، عیدگاہ ناظم آباد، اور مزار قائد سے آنے والے شرکاء کو خداداد کالونی کی طرف جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔پارکنگ کے لیے خالد بن ولید روڈ اور نورانی کباب کے ساتھ سروس روڈ مخصوص کی گئی ہے۔

صرف دعوت نامے اور پاس رکھنے والے مہمانان گرامی کو شارع فیصل، نرسری، اور طارق روڈ سے داخلے کی اجازت ہوگی۔منتظمہ کمیٹی نے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت کانفرنس میں شرکت کریں اور سیکورٹی کی ڈیوٹی پر موجود اراکین سے تعاون کریں۔ کانفرنس میں فلسطین اور پاکستان کے قومی پرچم لانے کی بھی درخواست کی گئی ہے، تاکہ قومی وحدت اور مظلوم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔

میڈیا کے نمائندوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور سوشل میڈیا کی کوریج کے لیے بھی ہدایات موجود ہیں۔ سیکورٹی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے شرکاء کی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔جاری کردہ: میڈیا کمیٹی برائے قومی فلسطین

کانفرنسرابطہ نمبر

:03332161780

:03330009820

:03032906385

:03002771330

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے